ملک بھر میں چار گھنٹے بند رہنے کے بعد سوشل میڈیا سروسز بحال
کراچی/ اسلام آباد: پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئی ہیں۔
ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند کیا گیا تھا جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا، جن سروسز کو بند کیا گیا ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔
پاکستان بھر میں تین بجے چار گھنٹے تک بند کیے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بحال شروع ہوگئی۔