پاکستان کا تعلیمی نظام
تعلیم انفرادی و اجتماعی طور پر سب کے لیے اہم ہے، تعلیم معاشرے کو بہتر شہری، ذہین اور باشعور افراد کرتی ہے۔ تعلیم ہر قوم کی بنیاد ہے، تعلیم ایک بہترین سرمایا کاری ہے جو لوگوں کو ملازمت کے مواقع مہیا کرتی ہے اور انہیں شعور عطا کرتی ہے۔ لیکن اس کے برعکس ہمارے ملک کا تعلیمی نظام بہت خراب ہوچکا ہے ظاہری طور پر پاکستان میں دو تعلیمی نظام ہیں۔
اردو میڈیم اور انگلش ان دونوں نظامِ تعلیم میں فرق کرکے بچوں کو احساس ِ کمتری میں مبتلا کیا جارہا ہے۔ اس تعلیمی نظام سے ملک اور انسانیت کی کوئی خدمت نہیں ہورہی، جس کی وجہ سے بیرونِ ملک میں ہمارے جامعات کی ڈگری کی کوئی اہمیت نہیں۔ پاکستان میں نظام ِتعلیم کی زبوں حالی کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ لاپروائی، ناقص منصوبہ بندی اور ملک کے سیاسی اور معاشی حالات ہیں۔
اردو اور انگلش میڈیم بھی اس زمرے میں آتی ہے در اصل پاکستان میں اسکولنگ سسٹم ایک کاروباربن گیا ہے جب لوگ تعلیم کو کاروبار بنا لیں گے تو تعلیم کا معیار خراب ہی ہوگا۔پاکستان کا تعلیمی نظام بہت زیادہ تباہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔