کورونا، دنیا میں 13 کروڑ 52 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں جبکہ 29 لاکھ 28 ہزار 575 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔عالمی اداراے صحت کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 52 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، تفصِلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 840 تک پہنچ گئی ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے۔