ٹی اے ایف فاؤنڈیشن اقوام متحدہ کی صحت مندانہ زندگی کی رواں دہائی میں شامل
ٹی اے ایف فاؤنڈیشن نے اپنے کراچی ہیڈ آفس میں اقوام متحدہ کی عمر رسیدہ صحت مند افراد کی دہائی 2021-22030 کی حمایت میں ٹی اے ایف فاؤنڈیشن ڈبلیو ایل- ای جی ای کے اقدام پر پینل پر مشتمل گفتگو کا اہتمام کیا۔
پینل میں مقامی اور بین الاقوامی اسپیکرز پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی (وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف صوابی، کے پی)، ڈاکٹر نادر علی سید (کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ)، ڈاکٹر حنا حسین کاظمی (سی ای او ٹی ایف ایف، ماہر سماجی ترقی) اور پروفیسر ڈاکٹر جو ان شامل تھے۔ رول (ڈین اسکول آف بزنس، سٹی یونیورسٹی، نیو یارک)، پروفیسر ڈاکٹر ڈیان ڈیوس (کونسلنگ آف کیئرنگ کمیونٹیز، امریکا) اور ڈاکٹر رابن میسکی (کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر، یونیورسٹی آف میری لینڈ، امریکا) سمیت دیگر عالمی شہرت یافتہ مقررین نے آن لائن شرکت کی۔
اس سیشن کی میزبانی محترمہ عنبرین آصف قریشی (وائس پریزیڈنٹ انٹیل ایکٹ کنسلٹنٹس) نے کی۔ اس موقع پر
مہمانوں کی حیثیت سے اکیڈمیا، سماجی شعبے اور صحت کی دیکھ بھال کے متعدد ماہرین نے شرکت کی۔پینل کے مقامی ارکان نے پاکستان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بڑھتی عمر کے ساتھ صحت کے بڑے چیلنج کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں کم تر معیار زندگی، محرومیوں اور قابلِ بچاؤ بیماریوں میں اضافہ جیسے مسائل شامل تھے، دوسری طرف بین الاقوامی پینلسٹ نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح ثقافتی ادارے "خوشی کے مراکز” بنا کر ریٹائرمنٹ کے بعد کی عمر میں برسوں کا اضافہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ اس بحث نے مقامی اور بین الاقوامی تناظر اور نظریات کے مابین ایک رابطے کا کردار ادا کیا۔
پینل بحث کے اختتام پر ڈاکٹر حنا حسین نے ٹی اے ایف فاؤنڈیشن کی جانب سے اقوام متحدہ کی دہائی برائے بڑھتی عمر میں صحت 2021-2030 میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔
اس پینل ڈسکشن کے بعد سلسلہ وار بحث و مباحثے کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت، کمزور افراد، اور بین الاقوامی نفاذ کاروں اور پالیسی سازوں کو مل جل کر پائیدار حل کیلئے کام کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا تاکہ اس دہائی سے متعلق اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کی کوششوں میں مدد کی جاسکے۔