سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا میں مبتلا
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حفیظ شیخ بھی موذی وائرس کی لپیٹ میں آگئے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا قلم دان سنبھالنے والے حماد اظہر نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔
Just found out that Dr Hafeez Sh has tested positive for Covid-19. I pray for his swift recovery and good health. Ameen.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 30, 2021
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا تھا۔
ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔