پاک بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی سطح کی فلیگ میٹنگ!

راولپنڈی: پاک بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی سطح کی فلیگ میٹنگ راولا کوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین بریگیڈ کمانڈرز کی سطح کی فلیگ میٹنگ ہوئی، میٹنگ راولا کوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر ہوئی، جس کا مقصد ڈی جی ایم اوز کے مابین ایل او سی پر تعین شدہ اتفاق رائے کے نکات پر عمل درآمد کے لائحہ عمل کا جائزہ لینا تھا۔
خیال رہے کہ پاک بھارت تعلقات ہر دور میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں، لیکن بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں ہمیشہ چھیڑچھاڑ کی گئی اور بلااشتعال فائرنگ کے واقعات ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین ناصرف تعلقات خراب ہوئے بلکہ مذاکرات بھی ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے۔
دونوں جانب سے حلقے ان واقعات کی مذمت اور بہتر تعلقات کے خواہاں رہے، خاص طور پر پاکستان کی جانب سے ہمیشہ ان واقعات کی مذمت کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی جاتی رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔