ٹاک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے خود پر تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا
ٹاک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا۔حریم شاہ کے مطابق 18 مارچ کو 2 افراد میرے فلیٹ پر آئے اور دونوں نے مجھ پر تشدد کیا۔ میرے شور مچانے پر ایک شخص نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور پھر فرار ہو گئے۔تفصِلات کے مطابق حریم شاہ نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں فضہ حسین کے نام سے درج کرایا۔
ایف آئی آر کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حریم شاہ ای الیون تھری اومنی آرکیڈ میں رہائش پزیر ہیں اور وہ کراچی سے شوٹنگ کے سلسلے میں 16 مارچ کو اسلام آباد آئیں۔حریم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہیں۔ پولیس نے حریم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بے حرمتی کے الزامات میں دفعہ 452، 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔