گھوٹکی، 50 سے زائد قوم پرست کارکن قومی دھارے میں شامل

گھوٹکی: 50 سے زائد قوم پرست کارکن قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد بھارت مخالف نعرے لگاتے رہے۔
اس حوالے سے تقریب میرپور ماتھیلو میں رکھی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد کا تعلق مختلف قوم پرست جماعتوں سے تھا، انہوں نے مودی اور بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ قبل ازیں ان کی جانب سے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم بھٹک گئے تھے، اب ہم راہ راست پر آچکے ہیں، اب کسی قوم پرست تنظیم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔