کورونا ویکسین لگوانے والے ڈاکٹرز بھی وبا کا شکار ہوگئے!

اسلام آباد: کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے ڈاکٹروں میں پھر سے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال کے چند ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، حالانکہ ان ڈاکٹروں کو کورونا ویکسین لگ چکی تھی۔
چند ڈاکٹروں کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگ چکی تھی۔ ویکسین لگنے کے باوجود کورونا ہونے سے دوا کے بارے میں تشویش اور تحفظات پیدا ہوگئے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حالانکہ انہوں نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔
اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم خیریت سے ہیں اور انہیں ویکسین لگوانے سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ اس وقت ہمارے ہاں پچاس فیصد کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے جو زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کا وائرس ایک کو ہو تو پورے خاندان کو ہوجاتا ہے۔ صحت یاب ہونے والے کورونا مریض کو دوسری بار بھی کورونا وائرس ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم صحت یاب ہوں گے تو ان کی دوبارہ ویکسین کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کورونا کے پیش نظر جلسے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔