وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کی زد میں آگئے!

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ روزانہ ہی کیسز کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


انہوں نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ اُن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔