وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی وفاقی وزیر تعلیم کی مخالفت کردی
سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے ایک جانب 100 فیصد بچوں کی اجازت کا اعلان کیا جاتا ہے تو دوسری جانب ایس او پیز پر عمل درآمد کا بھی کہا جارہا ہے اور جو حالات اس وقت ہمارے تعلیمی اداروں بالخصوص نجی تعلیمی اداروں میں ہے اس میں یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ 100فیصد بچوں کو ایک ساتھ بلایا جاسکے۔تفصِلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی ضروری ہوئی لیکن کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا ، اس لیے اسکولوں میں 50 فیصد بچوں کی حاضری پر ہی عمل کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ایک ٹویٹ پر مسئلہ کھڑا ہوا ، تاہم 100 فیصد بچوں کے ساتھ سماجی فاصلے یقینی نہیں بنا سکتے اس لیے صوبہ سندھ میں کوووڈ کے خاتمہ تک ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے پر پابند ہوں گے۔