مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز سانحے کو 30 برس مکمل!
سری نگر: 23 فروری 1991 مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے کہ جب بھارتی فوج کی 4 راجپوتانہ رائفلز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے دو گاؤں کنعان اور پوش پورہ میں انسانیت سوز آپریشن کے دوران 100 عورتوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ان میں ایک 80 سالہ بزرگ خاتون بھی شامل تھیں۔
آج اس واقعے کو تیس برس بیت چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور جارحیت کے ضمن میں طویل داستانیں موجود ہیں، سوا لاکھ کشمیری مسلمان بھارتی فوج کی جارحیت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، عفت مآب کشمیری خواتین کی عصمت دری کے واقعات بھی کم نہیں ہوسکے، بلکہ ان میں اضافہ ہی ہوا ہے۔
اس واقعے کے متاثرین آج 30 برس بیت جانے کے باوجود بھی انصاف کو ترستے نظر آتے ہیں۔ حقوق انسانی کے چیمپئن اداروں اور ممالک کو ان معصوموں کو انصاف دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔