پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد5 لاکھ49 ہزار سے تجاوز
پاکستان میں کورونا کے مزید 56 مریض انتقال کر گئے تاہم مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 802 ہوگئی۔دوسری جانب ملک میں کورونا سے5لاکھ 2 ہزار537افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار365 ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں 56 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار 384 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار804 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4 ہزار33، خیبر پختونخوا ایک ہزار923، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 267 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں 24 گھنٹے میں35 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور تا حال 80 لاکھ 41 ہزار 254 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں ابتک 11 ہزار 802 کورونا مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار184 اور تصدیق شدہ کیسز پانچ لاکھ 49 ہزار 32 پر پہنچ گئی ہے۔