ماسکو میں کورونا وائرس کی شرح کم ہوگئی
دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کی شرح کم ہوگئی ہے تفصِلات کے مطابق آہستہ آہستہ شہر کو دوبارہ کھولنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔میئر نے ماسکو میں کرونا وائرس اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو میں دوسرے شہروں کے مقابلے میں کم پابندیاں عائد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا ماسکو شہر میں کم ہونا شروع ہوگئی ہے، ہم نے آہستہ آہستہ شہر کو دوبارہ کھولنے کا آغاز کردیا ہے۔روسی ویب سائٹ کے مطابق ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ ماسکو میں کورونا وائرس ختم ہونا شروع ہو گیا ہے جس سے حکام کے لیے آہستہ آہستہ شہر کو معمول پر لانا آسان ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ روس کی تیار کردہ ویکسین سپٹنک وی بڑے پیمانے پر ملک میں لگائی جارہی ہے، روسی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 15 لاکھ افراد کو یہ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔