بلال عباس، سجل اور ایمن خان 30 گلوبل ایشین اسٹارز میں شامل!
کراچی: ملک کے معروف اداکار بلال عباس، اداکارہ سجل علی اور ایمن خان اخبار ایسٹرن آئی کے 30 سال سے کم عمر 30 گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
جریدے کی جانب سے ہر سال انڈر 30،30 گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست میں ان اداکاروں اور فنکاروں کو شامل کیا جاتا ہے جو کم عمری میں دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
عالمی جریدے کی جانب سے فہرست کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’مستقبل نوجوانوں کا ہے اور عالمی سطح پر جنوبی ایشیا کے ابھرتے ہوئے ستاروں پر ایک نظر ظاہر کرتی ہے وہ بے حد روشن ہیں‘۔
برطانوی جریدے کی جانب سے جاری فہرست میں پاکستان کے 3 نامور اداکاروں کے علاوہ علی ظفر کے بھائی اور گلوکار دانیال ظفر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلال عباس ایشیا کی 50 مقبول شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں جب کہ اداکارہ ایمن خان 100 ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔