مجھے ایک مرتبہ خون سے لکھا خط موصول ہوا تھا، زارا نور عباس

کراچی: اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں ایک مرتبہ خون سے لکھا خط موصول ہوا تھا۔
زارا نور عباس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے کچھ سوال و جواب کیے گئے۔
وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں آج تک سب سے عجیب و غریب تحفہ ملا ہے؟
زارا نور عباس نے اس پر انکشاف کیا کہ ‘یہ بہت عجیب و غریب سا ہے مجھے ایک مرتبہ خون سے لکھا ہوا خط موصول ہوا تھا‘۔
خیال رہے کہ زارا نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی کہ انہیں یہ خط کب موصول ہوا اور کس نے دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔