39 سال سے ناخن بڑھانے والی امریکی خاتون!

نیویارک: آج ہم آپ کو ایک ایسی امریکی خاتون کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کے نرالے شوق نے انہیں پوری دنیا میں مشہور کردیا ہے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی لوئس ہولس کو ناخن بڑھانے کا اتنا شوق تھا کہ ان کا نام دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے والی خاتون میں شامل کرلیا گیا ہے۔
لوئس ہولس نے 1982 سے اپنے ہاتھ پاؤں کے ناخن بڑھانا شروع کیے تھے اور جب سے اب تک انہوں نے اپنے پاؤں کے ناخن نہیں کاٹے۔
1991 میں جب امریکی خاتون کے دونوں پاؤں کے ناخن کی لمبائی کی پیمائش کی گئی تو وہ کُل ملا کر 220.8 سینٹی میٹر بنی تھی۔
پاؤں کے ناخن اتنے لمبے ہونے کی وجہ سے امریکی خاتون بہت کم ہی جوتے پہنتی ہیں اور اگر وہ جوتے پہنتی بھی ہیں تو وہ آگے سے کھلے ہوئے ہوتے ہیں اور جوتے کا پیندہ (سول) 3 انچ کے قریب ہوتا ہے تاکہ ان کے ناخن ٹوٹنے سے بچ سکیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔