پاکستان نے واٹس ایپ طرز کی ایپلی کیشن بنالی!

اسلام آباد: پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا اپیلی کیشن ’اسمارٹ آٖفس‘ تیار کرنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ سرکاری افسران و ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے، توقع ہے کہ جون 2021 تک ’اسمارٹ آٖفس‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے، تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہوگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے، نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونی کیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔