اداکارہ صرحا اصغر کی شادی!
کراچی: ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ صرحا اصغر بھی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز شخصیات کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
گزشتہ روز اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
صرحا اصغر نے اپنے نکاح جیسے خاص دن کے لیے معروف ڈیزائنر ہانیہ کامران کے ڈیزائن کردہ سفید رنگ کے عروسی لباس اور زی ایس وائے کی جیولری کا انتخاب کیا۔
بروز نکاح اداکارہ صرحا کے شوہر نے سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ مہرون واسکٹ پہن رکھی تھی۔
صرحا کی پوسٹ کی گئی تصاویر پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔