سلیم جاوید اور جوجی۔ باپ بیٹا ایک ہی دن سالگرہ منائیں گے!

کراچی: لوک گیت ’’جگنی‘‘ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار سلیم جاوید اور ان کے صاحبزادے معروف موسیقار شیزان جوجی 25 دسمبر کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔
سلیم جاوید نے موسیقی کی دنیا میں نت نئے گائیکی کے انداز متعارف کروائے۔ گزشتہ 40 برسوں سے موسیقی کے رنگوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ ان کے صاحبزادے شیزان جوجی بھی اپنی سالگرہ 25 دسمبر کو مناتے ہیں۔ اس طرح باپ بیٹے اپنی سالگرہ ایک دن ہونے پر فیملی کے ساتھ کیک کاٹتے ہیں۔


سلیم جاوید نے بتایا کہ 25 دسمبر میرے لیے کئی خوشیاں لے کر آتا ہے۔ اس دن قائداعظمؒ کا یوم پیدائش بھی ہوتا ہے اور دنیا بھر میں کرسمس بھی منایا جاتا ہے۔ میرا بیٹا جوجی ان دنوں کینیڈا میں ہے، اس لیے ہم ان لائن ایک ساتھ کیک کاٹیں گے۔ کورونا کی وجہ سے سالگرہ سادگی سے منارہے ہیں۔ ہر سال دنیا بھر سے سالگرہ کی مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات ملتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے. 35 برس قبل لیلیٰ او لیلیٰ گایا تھا، آج اسے نئی نسل گارہی ہے۔ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ میرے کئی گیتوں کو بھارت میں کاپی کیا گیا۔ میں نے ہمیشہ موسیقی میں اپنے گیتوں کو نئے رنگ کے ساتھ پیش کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔