وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا کی زد میں آگئے!

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے طبیعت ناساز ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور اب ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
ترجمان ایوان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، رپورٹ آنے سے قبل ہی عثمان بزادر نے اپنی سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا، تاہم وہ ضروری امور گھر سے ہی نمٹاتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔