بجلی کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری!

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق ستمبر میں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ رہی اور ستمبر میں فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔