اسپین، ایک شیر اور چار شیرنیاں عالمی کورونا وبا کا شکار
اسپین کے شہر بارسلونا میں قائم زوو میں شیروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جبکہ وہاں کے دو ملازم بھی وبا کا شکار ہوگئے ہیں،زوو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے دو ملازم بھی کورونا کا شکار ہیں، جبکہ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی کہ جانوروں میں وبا کیسے پھیلا، دوسری جانب ماہرین کا ماننا ہے کہ وائرس انسانوں سے جانوروں میں جاسکتا ہے لیکن جانوروں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا۔ خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں نیویارک کے چڑیا گھر میں بھی سات شیر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔