صوبائی حکومتیں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کیخلاف اقدامات کریں، وفاق
اسلام آباد: صوبائی حکومتوں کو وفاق نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کے خلاف موثر اقدامات کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبوں کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اپنی ملیشیا بنا رکھی ہیں جو مسلح افواج جیسی وردی اور رینکس لگاتے ہیں، ملیشیا بنانا آئین کے آرٹیکل 256 اور نیشنل ایکشن پلان کے تیسرے نکتے کی خلاف ورزی ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ایسی تنظیمیں غلط مثال قائم کررہی ہیں، اس معاملے سے ملک کا دنیا میں منفی تاثر ابھرے گا، ان مسلح ونگز کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو سیکبورٹی صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے، تمام صوبائی حکومتیں فوری اس بات کا نوٹس لیں اور اس کی روک تھام کے لبے فوری اقدامات کریں، وفاقی حکومت اس معاملے میں ہر طرح کی مدد کے لبے تیار ہے۔