دُنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول!

وارسا: پولینڈ میں دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ کھول دیا گیا ہے، جہاں غوطہ خور سمندر میں قدم رکھے بغیر گہرائیوں میں ڈبکیاں لگاسکتے ہیں۔
’’ڈیپ اسپاٹ‘‘ نامی دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول پولینڈ کے دارالحکومت وارسا سے 30 میل کے فاصلے پر مسززونو شہر میں تعمیر کیا گیا ہے۔

پول کی گہرائی 45 میٹر (قریباً 148 فٹ) ہے، جس کے باعث اس کے لیے دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اس پول میں قریباً 800 کیوبک میٹر پانی موجود ہے جو عام 25 میٹر کے سوئمنگ پول کے مقابلے 20 گنا زیادہ ہے۔
ہر سطح کے اسکوبا ڈائیورز کے لیے ٹریننگ اور پریکٹس سائٹ کے طور پر تعمیر کردہ ڈیپ اسپاٹ قریباً 10.6 ملین ڈالرز کی لاگت سے دو سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا ہے۔

سوئمنگ پول کا متاثر کن ڈھانچہ پول کی گہرائی تک جاتے نیلے سوراخ، زیرِ زمین مصنوعی غاروں اور مایا تہذیب کے کھنڈرات پر مشتمل ہے۔
پولینڈ کے ڈائیونگ انسٹرکٹر پرزیمسلا کاک پرزاک کا خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوئمنگ پول میں مچھلیاں یا کورل ریفس موجود نہیں، اس لیے یہ سمندر کا متبادل نہیں لیکن کھلے پانی میں بحفاظت غوطہ خوری سیکھنے اور اس کی تربیت لینے والوں کے لیے ایک بہترین جگہ ہے، یہ غوطہ خوروں کے لیے کنڈر گارٹن جیسا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔