عشاق تارڑ کو خبر پہنچے: ممتاز تخلیق کار کے تازہ ناولز کی اشاعت

لاہور: ممتاز فکشن نگار، کالم کار اور سفر نامہ نویس، مستنصر حسین تارڑ کے دو تازہ ناولٹ اور ایک ناول شایع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہر دل عزیز تخلیق کار مستنصر حسین تارڑ کی دو کتابیں منظر عام پر آئی ہیں، ان کی کتاب روپ بہروپ ان کے دو ناولٹس پر مشتمل ہے۔ روپ بہروپ قبل ازیں محمد سلیم الرحمان کی ادارت میں شایع ہونے والے معتبر پرچے سویرا میں شایع ہو کر ناقدین اور قارئین کی جانب سے مقبولیت و قبولیت کی سند حاصل کر چکا ہے۔
ان کے دوسرے ناول کا عنوان شہر خالی، کوچہ خالی ہے۔ یہ کورونا وبا کے شب و روز کا احاطہ کرتا ہے۔
دونوں کتابوں کی اشاعت اس وقت ادبی حلقوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ مستنصر حسین تارڑ کا شمار اردو کے اہم ترین تخلیق کاروں میں ہوتا ہے، ناول اور سفرنامہ، دونوں ہی اصناف میں ان کی کتب نے لاکھوں پڑھنے والوں کو متاثر کیا اور بیسٹ سیلر قرار پائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔