کورونا خدشہ، فضائی آپریشن دو ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا خدشے کے پیش نظر پاکستان میں فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ہر قسم کا ایئر ٹریول 2 ہفتے بند ہوگا، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کیا گیا، فضائی آپریشن کورونا کی صورت حال کے پیش نظر بند کیا گیا۔
معید یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فضائی آپریشن معطلی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے ہوگا، فیصلہ حکومت کے لیے مشکل تھا لیکن صورتحال دیکھتے ہوئے کیا گیا، عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں، قومی ایئرلائن کی کچھ پروازیں پاکستان سے باہر ہیں ان کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا، پاکستان میں یہ وائرس بیرون ملک سے آیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔