بہروز سبزواری بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے!

کراچی: سینئر اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، تاہم اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کے بیٹے شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ 6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
شہروز سبزواری نے کہا کہ بہروز سبزواری اب اسپتال کے کووڈ وارڈ میں نہیں، تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری فیملی اس وقت قرنطینہ میں ہے، تاہم ہمیں خوشی ہے کہ بہروز سبزواری کی حالت خطرے سے باہر ہے، لیکن شروع میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہم سب بے حد پریشان تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔