اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد: حکومتی جماعت کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری ہے۔
فیصل جاوید نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والوں کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے، وزیراعظم آج نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کا اجراء کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سرٹیفکیٹس پر امریکی ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شرعی اصول و قواعد کے مطابق اسلامک سرٹیفکیٹس بھی دستیاب ہیں، سرٹیفکیٹس 3 ماہ سے 5 سال کی مدت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت سے قبل بھی سرمایہ نکلوایا جا سکے گا، این آر پیز ہوں گی اور نہ ہی کوئی ٹیکس فائلنگ درکار ہو گی، صرف خالص منافع پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں انویسٹمنٹ مکمل طور پر قابل واپسی ہے اور ان فنڈز کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے کوئی منظوری درکار نہیں ہوگی۔