کورونا معاملہ، اسپیکر کا بلاول سے رابطہ، پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مشاورت
اسلام آباد: کورونا وائرس کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے سیاسی قیادت کو متحد کرنے کا مشن جاری ہے۔ اسد قیصر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے رابطہ کرکے اس عالمی وبا کے خلاف حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور سیاست نہ کرنے کے پیغام کو حوصلہ افزا قرار دیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے معاملے پر چئیرمین پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کا قومی معاملات پر متحد ہونا ضروری ہے۔ اسپیکر کے مطالبے پر بلاول بھٹو نے آج شام تک کمیٹی کے نام بھجوانے کی یقین دہانی کرائی۔