علی ظفر نمل نالج سٹی کے سفیر مقرر
کراچی: اداکار و گلوکار علی ظفر کو وزیراعظم عمران خان نے “نمل نالج سٹی” کا سفیر مقرر کردیا۔
سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر علی ظفر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں پاکستان کے پہلے شہر”نمل نالج سٹی” جو ٹونی اشائی کا ڈیزائن کیا ہوا ہے اور اس کا معزز وزیراعظم عمران نے خواب دیکھا، اس کا سفیر بنادیا ہے، جس پروہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔
علی ظفر نے لکھا کہ علم کسی بھی ملک اوراس کے عوام کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
علی ظفرنے مزید کہا کہ میرے لیے یہ بہت اطمینان بخش اور سنسنی خیز ہے کہ ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر محمد ظفراللہ، جنہوں نے اپنی زندگی کو ماہر تعلیم کی حیثیت سے وقف کیا اور ہمیں بھی اسی راہ پر چلنے پرزور دیا، ان کے بیٹے کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ بطور سفیر اپنی نوعیت کا پہلا شہر “نمل نالج سٹی” تعمیر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
علی ظفر نے لکھا کہ بنجر زمین میں بنایا ہوا ایسا شہر جس کا تصور وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔