نوازشریف کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری

العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات شائع ہو گئے، دونوں اشتہارات عدالتی احکامات پر روزنامہ جنگ اور ڈیلی ڈان میں شائع کرائے گئے۔ جس میں نواز شریف کو 24 نومبر تک پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

اخبارات میں شائع اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا ہوئی۔ ساتھ ہی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا،متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف 19 ستمبر 2018 کو سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے، اپیل زیر سماعت ہے اور نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن کے 2 اخبارات میں شائع ہونے سے متعلق آج فیصلہ کرے گی، وفاق نے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارڈین لندن میں بھی اشتہار شائع کرنے کی اجازت طلب کر رکھی ہے،

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔