کورونا وبا میں شدت، ایک روز میں 17 افراد جاں بحق!
اسلام آباد/ کراچی: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد کورونا وبا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 رہ گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 474، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 425، خیبر پختون خوا 38 ہزار 565، اسلام آباد میں 17 ہزار 913، بلوچستان میں 15 ہزار 644، آزاد کشمیر 3 ہزار 398 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 033 تعداد ہوگئی۔