اورماڑہ میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق!

اورماڑہ: کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے علاقے بوزی ٹاپ میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے اور ضابطے کی کارروائی کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔