کورونا سے روزانہ 5 ہزار افراد ہلاک ہورہے ہیں، چیف سائنسداں ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے چیف سانئسدان سومیاسوامی ناتھن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہم یومیہ 5 ہزار افراد کو کھو رہے ہیں، کیسز زیادہ اور اموات کی شرح میں کمی پر مطمئن نہیں ہونا چاہیے۔ تفصِلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 86 لاکھ 200 سے زائد ہوچکی ہے جس میں 10 لاکھ 94 ہزار سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے ورلڈ و میٹر کے مطابق کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 20 ہزار سے بھی زائد ہے۔بلیو ایچ او کے چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیاسوامی ناتھن نے کوویڈ 19 سے متعلق کہا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کا مطلب اموات میں بھی اضافہ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔