قاتل شوہر بیوی کا کٹا سر لے کر تھانے پہنچ گیا!

لکھنؤ: بھارت میں سفاک شوہر نے بیوی کا سر تن سے جدا کردیا اور کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی کی بے وفائی پر اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رہائشی چنر یادیو اور اس کی 35 سالہ بیوی کے درمیان ناچاقی چل رہی تھی کہ شوہر نے بیوی پر تشدد کیا اور تیز دھار آلے سے اس کا سر تن سے جدا کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم اپنی بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچا اور گرفتاری دے دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جب بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا تو وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کچھ شہریوں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم چنر یادیو کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔