امریکا اور یورپ میں کورونا وائرس کا خوف، لاک ڈاون کے خدشہ سے کئی علاقوں میں اسٹورز خالی

پیرس: کورنا وائرس کے باعث دنیا بھر کے مختلف ممالک میں لاک ڈاون کے خوف سے شہریوں نے بنیادی اشیا اور اضافی راشن کی خریداری شروع کردی۔
کینیڈا میں بھی افراتفری کے عالم میں شہریوں نے بازاروں کا رخ کرلیا، امریکا کے مختلف سپر مارکیٹوں میں نوٹس آویزاں کردیے گئے، جس کے بعد ہر گاہگ صرف دو اشیا ہی خرید سکے گا، جب کہ بہت سے سپر اسٹوز مالکان نے شہریوں کو آن لائن سروس استعمال کرنے کی تجویز دی ہے، تاکہ لوگ کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔


سان فرانسسکو میں لوگوں کی بڑی تعداد ٹشو پیپرزکے شیلف پر امڈ آئی۔آسٹریلیا کی سوپر مارکیٹس میں ٹشو پیپر کی خریداری پر شہری گتھم گتھا ہوگئے۔ ایک دوسرے پر مکے اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔