سعودی عرب میں کورونا کے 576 نئے کیسز کی تصدیق
سعودی عرب میں کورونا کے مزید 576 کیسز رپورٹ ہوئے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ ہورہی ہے، سعودی وزارت صحت کے مطابق 18 ستمبر کو 576 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 720 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 145 مریض صحت یاب ہوئے، اب تک 3 لاکھ 8 ہزار 352 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔سعودی عرب میں گزشتہ روز کرونا سے 31 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 430 ہوچکی ہے۔ملک میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 ہزار 938 ہے جن میں سے ایک ہزار 189 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔