بھارت: کورونا متاثرین کے ہاتھوں پر اسٹیمپ لگانے کا انوکھا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت میں ریاستی حکومت نے کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے ہاتھوں پر اسٹیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد وائرس میں مبتلا افراد کی شناخت کرنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے یہ انوکھا اقدام عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا ہے، اسٹیمپ وائرس میں مبتلا ان افراد کے ہاتھوں پر لگائی جائے گی جنہیں گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔
حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے اگر وہ اپنے گھر سے باہر نکلے تو یہ سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور سزا کے طور پر انہیں سرکاری قرنطینہ میں منتقل کردیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔