کورونا وائرس، موڈیز نے پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیش گوئی کردی
کراچی: کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیش گوئی کردی
تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی تازہ پیش گوئی میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہے گی جب کہ دسمبر میں موڈیز نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
موڈیز نے ایشیائی ممالک میں شامل چین، جاپان، ملائیشیا، ویتنام کی معاشی شرح نمو میں بھی کمی کی پیش گوئی کی ہے، موڈیز کا کہنا ہے کہ فلپائن، ہانگ کانگ، سنگاپور، نیوزی لینڈ کی معاشی شرح نمو میں بھی کمی ہوگی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ برآمدات میں کمی بھی معاشی شرح نمو میں کمی کی بنیادی وجہ ہے، خام تیل کی قیمت میں کمی آئل برآمد کرنے والے ممالک کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔