نئی دہلی، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
بھارت کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے دنیا بحر میں بدستور دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 1 دن میں ریکارڈ 95 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صرف دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 44 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک ملک بھر میں 75 ہزار 91 افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 سو سے زائد اموات ہوئیں۔ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 989 ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 71 ہزار 783 ہوچکی ہے۔