نواز نہ آئے تو ان کی پارٹی ن اور ش لیگ میں تقسیم ہوجائے گی، شیخ رشید
لاہور: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو ان کی جماعت دو حصوں ن لیگ اور ش لیگ میں تقسیم ہوجائے گی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سیاسی گڑھا کھودا، اب فیصلہ نواز شریف کے ہاتھ میں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف واپس آ جاتے ہیں تو پھر فیصلہ ہوگا اور اگر وطن واپس نہ آئے تو ان کی پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گی، ایک کا نام ن لیگ اور دوسری کا نام شین لیگ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی خواہش پوری نہیں ہوگی، جو کہتے ہیں اسمبلی چھوڑ جائیں گے ایسا نہیں ہوگا۔