کون عمر فاروقؓ (نذرانہ عقیدت)

عاٸشہ احمد


کون عمر فاروقؓ؟
وہ جنہیں نبی ﷺ نے دعاٶں میں مانگا ۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس راستے سے گزرتے شیطان وہ راستہ چھوڑ دیتا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جنہوں نے دنیا کو ایسا سسٹم دیا جو پوری دنیا میں راٸج ہے۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جن کی خواہش پر نماز میں الصلوة خیر من النوم کا اضافہ ہوا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کے ایمان لاتے ہی علی الاعلان اذان و نماز اور جس کے عہد میں تراویح کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے شراب نوشی کی سزا مقرر کی۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے عرب میں پہلی بار جیل خانے بناٸے، وہ جس نے پولیس کا محکمہ بنایا۔ عدالتی نظام کی بنیاد رکھی۔ فوج کا باقاعدہ محکمہ قاٸم کیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے موذن کی تنخواہیں مقرر کیں۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے مسجدوں میں روشنی کا بندوبست کرایا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جسنے آب پاشی کا نظام قاٸم فرمایا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جو کہتا تھا ظالم کو معاف کر دینا مظلوم پر ظلم ہے۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کےدور حکومت میں900 جامع مساجد اور 4000 عام مساجد تعمیر ہوٸیں۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے 3600 علاقے فتح کۓ اور 27 جنگوں میں شرکت کی ۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے ملکی انتظامات کے لۓ الگ الگ صیغے قاٸم کۓ۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی زبان اور دل پر اللہ نے حق کو جاری کر دیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی راۓ کے مطابق قرآن کریم کی 27 آیات نازل ہوٸیں۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جو سر کے نیچے اینٹ رکھ کر سوتا، جس کے کرتے پر 14 پیوند تھے، جو موٹا کھردرا کپڑا پہنتا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جسے امیر المومنین کا لقب دیا گیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جو رویا کرتا کہ اگر دریاۓ فرات کے کنارے ایک کتاب بھی پیاسا یا بھوکا رہ گیا تو عمر تو برباد ہے۔
ہاں وہ عمر فاروقؓ!
جس کے لۓ آقاۓ کریم ﷺ نے فرمایا:” اگر میرے بعد کوٸ نبی ہوتا تو وہ عمرؓ ہوتا“۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔