کراچی: آل پاکستان ہندو پنچائت کے زیر اہتمام چودہ اگست کی خصوصی تقریب

شہر قائد کے ایک مندر میں آل پاکستان ہندو پنچائت کے زیر اہتمام یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہندو کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق معروف سماجی کارکن اور پنچائت کے جنرل سیکریٹری روی دیوانی نے اس تقریب کا اہتمام کیا، اس موقع پر مقدس مورتی کو پاکستانی جھنڈے کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

تقریب کا اہتمام شری رت نیشور مہادیو کی پوجا پر کیا گیا تھا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے۔
پاکستانی ہندو کمیونٹی نے کہا کہ پاکستان ان کا ملک ہے اور اس کے لیے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
خیال رہے کہ آل پاکستان ہندو پنچائت پاکستان میں بسنے والی ہندو کمیونٹی کی توانا ترین آواز تصور کی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔