نوشہرہ، مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

نوشہرہ: اسلام آباد پشاور موٹروے پر جبہ داودزئی کے قریب لاہور سے پشاور آنے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، خوف ناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد پشاور موٹروے پر لاہور سے پشاور آنے والی مسافر کوچ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے الٹ کر گہری کھائی میں جاگری، ریسکیو 1122 کے مطابق 7 جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جاچکی ہیں، اب تک 32 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔
نوشہرہ، پشاور، چارسدہ اور مردان کی ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پشاور اور نوشہرہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔