عدالت عالیہ نے شوگر ملز کے خلاف حکومتی کارروائی درست قرار دے دی!

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے شوگر ملز کے خلاف حکومت کی کارروائی درست قرار دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے چینی انکوائری کمیشن کیس میں شوگر ملز مالکان کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر 24 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کیس میں شوگر ملز مالکان کی انٹرا کورٹ اپیلیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن کی تشکیل اور چینی انکوائری رپورٹ قانونی طور پر درست ہے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ چینی انکوائری کمیشن اور رپورٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئی آزادانہ تحقیقات کا حکم دے چکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔