کینجھر جھیل، کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: کینجھر جھیل میں کشتی کو ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 7 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ 3 کو بچالیا گیا، 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کے شکار افراد کا تعلق محمود آباد سے بتایا جاتا ہے جو پکنک منانے کے لیے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کینجھر جھیل پر کشتی میں ملاح سمیت 13افراد سوار تھے، جھیل کی سیر کے دوران اچانک کشتی اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈوبنے والوں میں سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 3 افراد کو بچالیا گیا، آخری اطلاعات آنے تک دو مسافر کی تلاش جاری تھی۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے کشتی ڈوبنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی سی ٹھٹھہ سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Bilawal Zardari expresses concerns over Keenjhar lake incident#KeenjharLake

Posted by Voice of Sindh on Monday, 17 August 2020

وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ نے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس وقت ریسکیو ٹیم کہاں تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جانی نقصان ہوا جو بہت تکلیف کی بات ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔