ایک ہفتے میں سونا 13 ہزار روپے سستا ہوگیا!

کراچی: ایک ہفتے کے دوران پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔
رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 131 روپے ہوگئی تھی۔
دوسرے کاروباری روز صرافہ ملک بھر کی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
تیسرے کاروباری روز فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار 100 روپے کم ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت نئی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگئی۔
چوتھے کاروباری روز صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی۔
گویا اس ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔