بزدار کی نیب پیشی، پونے دو گھنٹے پوچھ گچھ

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش ہوگئے، جہاں ان سے شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے کیس میں تقریباؔؔ پونے 2 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔
عثمان بزدار سیکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر صرف ایک گاڑی میں وزیراعلیٰ آفس سے نیب پہنچے۔
نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک پوچھ گچھ کی اور شراب کے لائسنس کے اجراء سے متعلق سوالات کیے۔بزدار نے نیب کے سوالات کے جواب دیے اور ذاتی حیثیت میں اپنا موقف پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی نیب لاہور میں پیش ہوگئے اور کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
واضح رہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر نجی ہوٹل کو قواعد کے برعکس شراب کا لائسنس دینے کا الزام ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔