وزیراعظم کا دورۂ لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات!
لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، اُن سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے۔ عثمان بزدار نے کورونا کی صورت حال اور ہاؤسنگ پروجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے، سینیٹر شبلی فراز، شفقت محمود، حماد اظہر، مشیر شہزاد اکبر بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم آج راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
راوی کے پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بنایا جائے گا، دریا پر 3 بیراجوں کی تعمیر سے 271 بلین لیٹر پانی ذخیرہ ہوگا، 46 کلومیٹر طویل جھیل بھی اپنی خوبصورتی بکھیرے گی، 60 لاکھ درختوں کی شجر کاری، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائے گی، تعلیم، ثقافت، ٹیکنالوجی، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔